فنانس ڈویژن میں افسران کی کارکردگی میں بہتری کے سلسلے میں حکومتی ترجیحات اور پالیسیوں کے مطابق ای۔آفس سسٹم متعارف کرا دیاگیا، سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان نے افتتاح کیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) فنانس ڈویژن میں تمام سطح کے افسران کی کارکردگی میں بہتری کے سلسلے میں حکومتی ترجیحات اور پالیسیوں کے مطابق ای۔آفس سسٹم متعارف کیا گیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان نے بدھ کو وزارت خزانہ میں ای۔آفس سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ای۔

آفس میں مہارت حاصل کریں اور خودکار نظام سے استفادہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے فنانس ڈویژن کے تمام ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس نظام کے نفاذ سے ادارہ جاتی اصلاحات میں سہولت ہوگی اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور وزارت خزانہ کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا جس نے جوائنٹ سیکرٹری جاوید اقبال خان کی قیادت میں مختصر مدت کے دوران بڑی تعداد میں اہلکاروں کو تربیت فراہم کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فنانس ڈویژن میں ای۔آفس سسٹم کی کامیابی دیگر محکموں کے لئے ایک اچھی مثال ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں