قومی اسمبلی نے ایجنڈے کی کارروائی کو آئندہ اجلاس تک موخر کرنے کی تحریک کی منظوری دی

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی نے ایجنڈے کی کارروائی کو آئندہ اجلاس تک موخر کرنے کی تحریک کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شازیہ مری نے کہا کہ یہ ریکوزیشن اجلاس ہے سرکاری ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ،ْایجنڈے پر اہم بزنس لایا گیا ہے اس طرح یہ ضائع ہو جائے گا۔ وزیر پارلیمانی امور نے بھی ہمارے ساتھ اتفاق کیا ہے یہ آئندہ سیشن میں لایا جائے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے تحریک پیش کی کہ اپوزیشن کا ایجنڈا زیر بحث لانے کے لئے ایجنڈے کی کارروائی معطل کی جائے اور ایجنڈے پر موجود آئٹمز کو آئندہ اجلاس تک موخر کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں