پاکستان کے صحت عامہ کے ماہر کے لیے اعلی ترین بین الاقوامی ایوارڈ

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) گزشتہ روز سوڈان کے شہر خرطوم میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان کے صحت عامہ کے ماہر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسد حفیظ کو عالمی سطح پر صحت عامہ کے شعبے کا اعلی اعزاز اے ٹی شوشا ایوارڈ دیا گیا یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی صحت عامہ کے ماہر کو ایوارڈ دیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

تقریب 65 ویں علاقائی کانفرنس کے دوران منعقد ہوئی جس میں خطے کے 22 ممالک جن کی قیادت اعلی سطحی وفد کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ کر رہے تھے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت صحت اور انسانی ترقی کے شعبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں واضح ایجنڈے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی سطح پر بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے معاہدوں پر کاربند رہے گا۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی مدبرانہ قیادت سے صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے انہوں نے گذشتہ ماہ پولیو کی قومی مہم کا حوالہ دیا اور بتایا کہ ا س بار 98 فیصد کوریج کی گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ یہ کامیابی اعلی ترین قیادت کی دلچسپی اوررہنمائی کے بغیر نہ تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں