سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان نے وزارت خزانہ میں ای پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان نے وزارت خزانہ میں ای پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے جس کے تحت ڈویڑن کے مختلف شعبوں میں250 افسران اور عملہ ای پروگرام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ فنانس ڈویڑن نے ہر سطح پر کارکردگی میں بہتری کیلئے ای پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا۔ افسران اور عملہ دفاتر کے تمام ریکارڈ کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹلائز کریگا۔ منصوبے پر عمل درآمد سے وزارت خزانہ کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ نے پروگرام پر عملدرآمد میں تعاون پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔شاہد عباس

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں