لاجز میں کمروں کی الاٹمنٹ نہ ہوئی ، کئی سینیٹر اجلاس سے غیر حاضر چھٹی یا دیگر حیلے بہانے کے باعث گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے

متعدد سینیٹرز گیسٹ ہاؤسز میں رہنے پر بھی مجبور

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) چیئر مین سینٹ کی جانب سے متعدد سینیٹرز کو لاجز میں کمروں کی الاٹمنٹ نہ ہونے کے باعث سینیٹر حضرات اجلاس سے غیر حاضر چھٹی یا دیگر حیلے بہانے کے باعث گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے اور متعدد سینیٹرز گیسٹ ہاؤسز میں رہنے پر بھی مجبور ہیں۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سینٹ ارکان کے لئے پارلیمنٹ لاجز میں 80کمروں پر مشتمل بلاکس ہیں جبکہ 105سینیٹرز کے ہونے کے باعث25سینیٹرز رہائش کے بغیر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ سینٹ اجلاس کے دوران 20سی25افراد سینٹ سے اس لئے غیر حاضر ہوتے ہیں کہ ان کی رہائش کا مناسب بندو بست نہیں اور وہ گیسٹ ہاؤسز سمیت دیگر ہوٹلوں کے کرائے برداشت نہیں کر سکتے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئر مین سینٹ سے اعلیٰ سفارش کے باعث ذاتی رہائش رکھنے والوں نے بھی لاجز میں کمرے الاٹ کروا رکھے ہیں اور ان کمروں میں ان کے عزیز و اقارب و ملازم طبقہ رہائش پذیر ہوتا ہے تاہم سینیٹرز نہ دیئے جانے پر آئندہ آنے والے سینٹ اجلاس میں تحریک بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں