وفاقی حکومت کا منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

ٹاسک فورس کے دفاتر تمام ائیرپورٹس اور صوبوں میں بنائے جائیں گے ،ْذرائع

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء)وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کیا جس کیلئے ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کے دفاتر تمام ایئرپورٹس اور صوبوں میں بنائے جائیں گے جس کے سربراہ وفاقی سیکریٹری داخلہ ہوں گے ،ْ صوبائی سطح پر چیف سیکریٹریز ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں تمام حساس اداروں، نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے کے حکام شامل ہوں گے تاہم منی لانڈرنگ سے متعلق ٹاسک فورس کے قیام کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں