وفا قی پولیس کی کارروائی، تعلیمی اداروںمیں منشیا ت فروش سمیت دیگر جرائم میں ملوث11ملزمان گرفتار

قبضہ سی4کلو 40گر ام چرس ، 680گر ام ہیر وئن ، 40لیٹر شراب ، مو با ئل فون ، کیمرہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:15

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) وفا قی پولیس نے تعلیمی اداروںمیں منشیا ت فروش سمیت دیگر جرائم میں ملوث11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی4کلو 40گر ام چرس ، 680گر ام ہیر وئن ، 40لیٹر شراب ، مو با ئل فون ، کیمرہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تھا نہ بہارہ کہو پولیس نے بہا رہ کہو کے علا قہ میں تعلیمی اداروں کے طلبا ء کو منشیات فروخت کر نے والے ملزم محمد یا سر ولد محمد رشید عباسی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 265گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ لہتر اڑ روڈ سے کر ولا کا ر رجسٹر یشن نمبر IDA-7900کو مشکو ک جا ن کر روک کر چیک کیا تو کا ر میں سوار شخص نے دریا فت پر اپنا نا م بخت منیر جا ن بتلا یا کا ر کی تلاشی لینے پر 4کلو 40گر ام چرس بر آمد ہو ئی ،تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم عا طف حسین سے 315گر ام ہیر وئن ، تھا نہ کورال پولیس نے گرفتار دو ملزمان جہا نزیب اور عا بد محمود کے انکشاف و نشا ند ہی پر 40لیٹر شراب ، تھا نہ سہا لہ نے ملزم محمد شفیق سے پسٹل 32بور معہ ایمو نیشن ،سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی تسنیم احمد نے ملزم فضل رحیم سے چھینا گیا مو بائل فون بر آمد کرلیا، سب انسپکٹر آصف حسین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اورتھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم نسیم خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیاجبکہ تھا نہ شالیمار پولیس نے دو ملزمان نعما ن اعجاز اور محمد حبیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ کیمر ہ بر آمد کرلیا ،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں