اسلام آباد ،غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف جاری آپریشن، دو مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات

سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج اور نعرہ بازی وقاقی پولیس نے فائرنگ کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار بھی کرلیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران دو مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات جبکہ وفاقی تر قیاتی ادارے (سی ڈی اے )اور پولیس اہلکاروں کے خلاف شہریوںنے شدید احتجاج اور نعرہ بازی بھی کی دوسری جانب وقاقی پولیس نے فائرنگ کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار بھی کرلیاہے،آپریشن کے دوران صرف ایک غیر قانونی تعمیر کیا گیا مکان مسمار کرنے کے بعدبااثر شخصیات کے مبینہ دبائو کی وجہ سے انتظامیہ نے آپریشن موخرکر دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے باوجود وفاقی تر قیاتی ادارے (سی ڈی اے )اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کا گذشتہ کئی دنوں سے جاری آپریشن ناکامی کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے ،گذشتہ روز کورنگ نالے کے قریب غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف اسلام آبادانتظامیہ ،سی ڈی اے اور پولیس پر مشتمل آپریشن ٹیمیں آپریشن کرنے پہنچی تو علاقہ مکینو ں نے احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کی پولیس ذرائع کے مطابق بعض مقامی لوگوںنے پستول اور کلاشنکوفون سے 60سے ذائد فائر کیئے ،فائرنگ کے بعد آپریشن شروع نہ ہوسکا اور مزید نفری کو طب کیا گیا بعدازاں علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ اگر ذبردستی آپریشن کیا جائے گا تو خور خرابہ ہونے کا خدشہ ہے آخرکار تیسری مرتبہ متعلقہ اداروں کی جانب سے آپریشن کو موخردیا گیا جس کے بعد آپریشن ٹیموں نے ملپور کے قریب قائم غیرقانونی گھر کو مسمار کرنے کی کوشش کی ایک مکان کومسمار کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے سیکٹر اE-11 میں کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے پہنچ گئی لیکن وہاں پر بھی ای الیون سروس روڈ پر آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کی آپریشن کرنیوالی ٹیم پر فائرنگ کی گئی فائرنگ کے بعد آپریشن کوکچھ دیر کیلئے روک دیا گیاپولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی ذرائع نے بتایا گیاہے شہر میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن میں ایک ہی دن متاثرین کی جانب سے فائرنگ کادوواقعات سامنے آئے جس پر سی ٹی ایف، اے ٹی ایس کی نفری بھی موقعہ پر منگوالی گئی جبکہ سیکٹرای الیون اور کورنگ نالہ،ملپورایریامیں اندھیرے کے باعث آپریشن کو ختم کردیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے تجاوزات کیخلاف آپریشن ٹیم پرفائر کی گئی گولیوںکے خول بر آمد کرلئے گئے ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والے پانچ افراد کو بھی گرفتار کر کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں