روزگار اور غریبوں کو چھت کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، کچی آبادیوں میں مقیم غریب لوگ جو جو سالہا سال سے وہاں پر رہائش پذیر ہیں انہیں ہرگز بے دخل نہیں کیا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کی ’’ اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ روزگار اور غریبوں کو چھت کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، کچی آبادیوں میں مقیم غریب لوگ جو جو سالہا سال سے وہاں پر رہائش پذیر ہیں انہیں ہرگز بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ جمعرات کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایت کر دی گئی ہیں کہ ان قبضہ مافیاء کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جنہوں نے ریاست کی اربوں روپے کی قیمتی اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جبکہ کچی آبادیوں کو ہرگز نہ گرایا جائے اور نہ ہی چھابڑی فروش ، مزدوری کرنیوالے غریب افراد کو کوئی تکلیف پہنچائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف جس منشور کے تحت عام انتخابات میں کامیاب ہوئی ہے اس کے نفاذ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو پسماندگی سے نکال کر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا ہماری ترجیح میں شامل ہے اس لیے موجودہ پنجاب حکومت نے حالیہ بجٹ میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی پروگراموں کیلئے خاطر خواہ بجٹ مختص کیا ہے اور ان ترقیاتی پروگراموں سے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی مہیا کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام پہلوئوں کا جائزہ لے کر قابل عمل حل کی سفارشات پارٹی قائد عمران خان کو پیش کرے گی ۔ نئے صوبے کا قیام تحریک انصاف کے 100روزہ پلان کا حصہ ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں