خواتین کے وراثتی حقوق کے حصول کے لئے مفت قانونی امداد کی فراہمی بارے آگاہی مہم کا آغاز

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزارت انسانی حقوق نے خواتین کے وراثتی حقوق کے حصول کے لئے مفت قانونی امداد کی فراہمی بارے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر خواتین کو وراثتی حقوق حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو وہ وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن 1099 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔ اس حوالے سے وزارت انسانی حقوق کے ٹیلی فون نمبر 501-9221700 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزارت انسانی حقوق نے کہا ہے کہ وہ خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں