پی این سی اے کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ ڈسکوری پروگرام میں راولپنڈی، اسلام آباد کے سکولز اور کالجز کی طالبات کی شرکت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے شعبہ اطفال کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ ڈسکوری پروگرام میں راولپنڈی، اسلام آباد کے سکولز اور کالجز کی طالبات کے مابین گائیگی کے مقابلہ میں شریک بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ٹیلنٹ ہنٹ ڈسکوری پروگرام نوجوان فنکاروں اور فنون لطیفہ کی طرف مرعوب بچوں کی تعلیم و تربیت اور فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے جہاں فنون لطیفہ کے تمام اصناف سے وابستہ اور دلچسپی رکھنے والوں کو ورکشاپ اور لیکچر کے ذریعے آگاہی فراہم کی جاتی ہے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔

پروگرام میں راولپنڈی، اسلام آباد کے سکولز اور کالجز کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریباً 30 بچیوں کے مابین مقابلہ ہوا۔ پہلی دس پوزیشنز پر آنے والوں میں آرزو محمود اور نیہا شاہین، گورنمنٹ گرلز سکول نمبر 12، چک شہزاد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سویرا نعیم، آئی ایم سی جی، جی 6/1-4 دوسری پوزیشن اور سمبل نذیر، آئی نائن ون سے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ لیاقت، مثال شیخ، نغمہ، ایمان طارق ، اجالا اور افراء قیصر شامل ہیں۔ مقابلہ کے مصنفین مشہور گلوکار محمد علی اور مبشرہ حفیظ نے پی این سی اے کی کاوشوں کو سراہا اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹاپ ٹین کو ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں