سوئٹزرلینڈ کی ماہرین آثار قدیمہ کے دو رکنی وفد کی سیکریٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ عامر حسین سے ملاقات

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) آثار قدیمہ اور عجائب گھروں میں نمائشوں، تحقیق اور تربیت جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیلئے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئی سوئٹزرلینڈ کی ماہرین آثار قدیمہ کے دو رکنی وفد نے سیکریٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ عامر حسین سے یہاں ملاقات کی۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ وفد پاکستان کا دورہ ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اور میوزیمز (ڈی او اے ایم) حکومت پاکستان اور میوزیم ریٹبرگ زیورچ کے مابین مفاہمت کی یادداشت کے تحت کر رہا ہے۔

ریٹبرگ میوزیمز کی عارضی نمائش دسمبر میں منعقد ہوگی جس میں پشاور میوزیم سے بدھا کا مجسمہ مستعار لینے بارے بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ وفد میں شامل اراکین ڈاکٹر جوہانس بیلٹز اور ڈاکٹر کریولین ودمر نے اسلام آباد میں سیکریٹری قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عامر حسین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ اف آرکیالوجی اینڈ میوزیمز اور قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ ٹی آئی اے سی کے سابق ڈائریکٹر اشرف خان سے بھی ملاقات کی۔

وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزمز کے کئی پیشہ ور ماہرین بھی موجود تھے۔ پاکستان منی ایچر پیٹنگ، سوئٹزرلینڈ میں وادی سندھ کی تہذیب بارے نمائش میں تعاون کرے گا پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مستقبل میں ماہرین ، دانشوروں اور اعلیٰ تعلیم کے لئے طلباء کے تبادلہ جات ماہرین کے تبادلوں اور تحقیق سمیت میوزیم کے لئے دستاویزات جمع کرنے اور پیشہ ور ماہرین کے لئے وظائف کے بارے میں بھی اتفاق رائے ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں