اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آبادکالج فار گرلز میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آبادکالج فار گرلز F-6/2 میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد،200سے طالبات کی شرکت، طالبات کوروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، ٹریفک قوانین پر پابندی سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ،اس سلسلہ میں طالبات کوٹریفک قوانین کے بارے روشناش کرانا اور آگاہی فراہم کرنا ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کئی اہم اقدامات بروئے کار لارہی ہے،ایس ایس پی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ٹریفک نے اپنے خطاب میں طالبات کو اپنا ایمبیسڈر قراردیا اور کہا کہ طلباء و طالبات ہمارے اس مشن کوآگے بڑھانے میں اہم کردار اداکر رہے ہیں،ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک چوہدری ارشد محمودنے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور اوور سپیڈنگ سے اجتناب کریں ،شہریوں کی حفاظت کرنا ہماری اولین فرض ہے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد کالج فار گرلزF-6/2 میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں200سے زائد طالبات نے شرکت کی طالبات کوروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پرایس پی ٹریفک چوہدری ارشد محمود اور آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ کے انچارج سب انسپکٹر رانا اشتیاق نے طالبات کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اوور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی ،ایس پی ٹریفک نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کے لئے روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے ،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی یہ ٹیم شہریوں کو اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے ،اسلام آباد کالج فار گرلز کی پرنسپل پروفیسر روبینہ مقبول نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاںانتہائی دیانتداری اور جاں فشانی سے سر انجام دے رہی ہے،ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس موقع پر طالبات کوایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کی جانب سے خصوصی طور پر بتایا گیا کہ طلبا و طالبات ہمیشہ سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سفیر رہے ہیں، انہیں کے تعاون سے ٹریفک قوانین پر پابندی سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں