پاکستان بیت المال کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس ببی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان بیت المال کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس ببی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جمعرات کو انہوں نے پاکستان بیت المال کے تمام عملے کی ساتھ اجتماعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بیت المال کے فلاح و بہبود سے متعلقہ دیگر شعبوں کے ذمہ دار افسران نے انہیں ادارہ کی کارکردگی اور دائرہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد عون عباس ببی کو پاکستان بیت المال کا نیا مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کیاگیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ معاشرے کے پسماندہ ترین طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں