لو ئر ٹو پہ کوہالہ روڈ کی عدم تعمیر اور کروڑوں کی خر د برد کے خلاف کل عظیم الشان پُر امن احتجاجی مظاہرہ کر یں گے، محمد سفیان عباسی

لو ئر ٹو پہ کوہالہ روڈکی تعمیر الیکشن کمیٹی کے چیئر مین کی اہلیان مر ی کے نمائندہ افراد کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) لو ئر ٹو پہ کوہالہ روڈکی تعمیر الیکشن کمیٹی کے چیئر مین محمد سفیان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ لو ئر ٹو پہ کوہالہ روڈ کی عدم تعمیر اور کروڑوں روپے خر د برد کر نے کے خلاف 20اکتو بر کو جھیکا گلی کے مقام پر اہلیان مر ی ، آزاد کشمیر اور ابیٹ آباد کے عوام کا ہفتہ دوپہر 2بجے لو ئر ٹو پہ کے مقام پر ایک عظیم الشان پُر امن احتجاجی مظاہرہ کر یں گے ، جس میںطلبہ ، ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری ، علماء اکرام ، سماجی و سیاسی کار کنان ، سول سوسا ئٹی ،مزدور ،کسان سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افرد سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس میں شر یک ہو ں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے معززین علاقہ کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجماعت اسلامی کے رہنماء محمد تاج عباسی ، جنرل کو نسلر یو نین کو نسل دیول حمادلمحمود عباسی ، تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنماء قاری روح الامین ، فر حان عباسی ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔محمد سفیان عباسی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لو ئر ٹو پہ کوہالہ روڈ کو اس کی اہمیت اور افادیت اور اس کے استعمال کو مد نظر رکھتے ہو ئے فوری طور پر 40فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر شروع کی جا ئے ، محض چالیس ،پچاس کروڑ رو پے مختص کر کے اس کی تعمیر و تکمیل نا ممکن ہے یہ محض عوام کے پیسے کو ضائع کر نے کے مترادف ہو گا،انھوں نے کہاس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب ،گو رنر پنجاب ، کورکمانڈر راولپنڈی ، GOCمری ،منتخب عوامی نمائندوں ، کمشنر راولپنڈی ، چیئرمین این ایچ اے کو آگاہی کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے ایک خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہالو ئر ٹو پہ کوہالہ روڈ جو کہ مری کی چار یو نین کونسلوں ، ایبٹ آباد کی ایک (بیروٹ)اور آزاد کشمیر کے تین اضلا ع مظفر آباد ، باغ اور نیلم کی لاکھو ں کی آباد ی کا واحد ذریعہ آمد ورفت ہے اور دفاعی اعتبار سے نیلم ،لیپہ اور چکوٹھی سیکٹر کی پاک فوج کی لاجسٹک سپورٹ کا واحد ذریعہ بھی ہے ،لیکن سابقہ حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے گذشتہ تیس سال پہلے کار پٹ کی گئی ،اس سٹر ک کی مناسب مر مت نہ ہو نے کی وجہ سے اب یہ کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہی ہے، انھوں نے کہا یہ سٹرک سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آبائی یو نین کونسل سے بھی گزرتی ہے، سابقہ دور حکو مت میں لو ئر ٹو پہ کوہالہ روڈ کی تعمیر کے اس پُر زور عوامی مطالبے پر اُس وقت کی حکومت نے اس کی تعمیر کا آغاز ایک من پسند تعمیراتی کمپنی (حبیب کنسٹرکشن) کے ذریعے شروع کیاجس نے سڑک کو اُکھاڑپچھاڑ کر کڑوروں روپے قومی خزانے سے وصول کیے مگر کام نامکمل چھوڑ کر چلے گئے ، اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ کمپنی کے مالکان کے خلاف کاروائی کر کے رقم واپس وصول کی جا ئے یا کام مکمل کروا یا جا ئے ،ورنہ عوامی جذبات کی تر جمان اس تحریک کواس مسئلے کے حل تک مرحلہ وار آگے بڑھا یا جا ئے گا ،انھوں نے کہا کہ اس روڈ کی اس اکھاڑ پچھاڑاور گردو غبار کی وجہ سے علاقے کہ عوام شدید ذہنی اذیت اور مہلک بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں جس میںسب سے زیادہ متاثر طلبہ اور طالبات ہیں جو روزانہ سفر کر تے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز ، تا جر اور مو ٹر سائیکل سوار اس مسلسل تکلیف دہ صورتحال کا شکار ہیں اور سڑک پر بکھرے سولنگ کے پتھروں ہو نے والے حا دثا ت میں کئی قیمتی جا نوں کا ضیا ئع بھی ہو چکا ہے ۔

مریدکی(آئن لائن)نارووال روڈ پرقائم مقامی رائس ملز کے قریب دو سو سے زائد مزدوروں کا بغیر تنخواہ بلا جواز ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف فیکٹری گیٹ پر احتجاج ،مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے، مزدروں کا اعلان۔ نارووال روڈپر قائم ریم رائس ملزکے مزدوروں کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے تقریباً 200کے قریب ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کے بغیر فیکٹری سے نکا ل کر فیکٹری کو تالے لگا لئے اوران کی جگہ نئے مزدور لے آئی ہے جس پر مزدوروں نے فیکٹری کے گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ان کو بلاوجہ ملازمت سے نکا ل دیا گیا ہے جبکہ وہ پچھلے پندرہ سالوں سے فیکٹری میں کام کر رہے تھے۔

فیکٹری کی انقلابی مزدور یونین کے صدر امانت علی ،جنرل سیکرٹری غلام دستگیر ،پراپیگنڈا سیکرٹری محمد نواز ،فنانس سیکرٹری سجاد احمدنے دیگر مزدوروں کے ہمراہ انتظامیہ کیخلاف احتجا ج کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے فیکٹری میں ایک گلو بٹ پال رکھا ہے جو ہر مزدور کو مارتا ہے۔ ہمیں 15000ہزار روپے ماہانہ کی تنخواہ کا کہا گیاتھا مگرماہانہ 9000روپے تنخواہ دی جا رہی ہے۔

مزدوروں کو نکالے جانے کیخلاف ہم نے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے جس پر انتظامیہ نے 200مزدوروں میں سی15مزدوروں کو مستقل کر کے باقی مزدوروں کو فیکٹری سے نکال دیا ہے اور عدالت کی توہین کی ہے ۔فیکٹری کے پچھلے حصے میں قائم آبادی ڈیرہ اسلام آباد کے رہائشیوں نے بتایا کہ فیکٹری کے گندے پانی،سٹیم کی وجہ سے مختلف بیماریوں میںمبتلا ہو رہے ہیں جس پر فیکٹری انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا گیا ہے مگر انھوں نے اس کیلئے کوئی بھی مؤثر قدم نہیں اٹھایااور ڈرا دھمکا کر بھیج دیتے ہیں۔مزدور یونین کے راہنماوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم پنجاب اسمبلی کے باہردھرنا دیں گے اور مال روڈ کو بھی بلاک کر دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں