اسلام آباد پولیس کے سپیشل اسکواڈز نے تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے 51 منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل اسکواڈز نے تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے 51 منشیا ت فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے ناسور کے خاتمے کے لئے چاروں زونز میں سپیشل پولیس اسکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں جن میں سٹی زون کے تین،صدر زون کے تین،انڈسٹریل ایریا زون کے دو اور رورل زون کے تین اسکواڈز شامل ہیں جوتعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں،ان پولیس اسکواڈز نے اپنے اپنے علاقوں میں واقع تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کرتے ہوئے 51ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 21.226کلو گر ام چرس،3.370 کلو گر ا م ہیر وئن ، آ ئس اور نشہ آ ور گو لیا ں بر آمد کرکے مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادسید محمد امین بخاری نے تمام زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوسختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں کومزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے خا ص کر کا لجز اور یو نیو ر سٹیز کے طلبا ء کی رگو ں میں یہ زہر اتا ر رہے ہیں ، انہو ں نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ اسلام آ باد سے اس لعنت کا خا تمہ کیا جا ئے گا ،انہو ں نے پولیس افسران کو ہد ایت کی ہے کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل کو اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں