نیب کا امریکہ میں سفیر علی جہانگیر صدیقی کو 19اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیشی کا حکم

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:15

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) نیب نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو 19اکتوبر کو ذاتی حیثیت میںپیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ علی جہانگیر صدیقی پرایز گا رڈ نائن میں ان سائیڈ ٹریڈ نگ کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی احتساب بیورو نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو ذاتی حیثیت میںپیش ہونے کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر صدیقی پرایز گارڈ نائن میں ان سائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے۔ علی جہانگیر صدیقی نے نیب کے سوالات کے جوابات تحریری طور پر جمع کر ادئیے ہیں لیکن نیب حکام علی جہانگیر صدیقی کے جوابات سے مطمئن نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں