لوک ورثہ میں محفل سماع کا انعقاد ، اختر شریف اور صابر حسین قوال نے فن کا مظاہرہ کیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) لوک ورثہ میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔لوک ورثہ کے میڈیا سٹوڈیو میں جمعرات کی شام محفل سماع منعقد ہوئی۔جس میں اختر شریف اور صابر حسین قوال نے پرفارم کیا۔روایتی قوالی کو زندہ رکھنے کے لئے لوک ورثہ اپنا کردار ادا کر رھا ہے۔اور یہاں روایتی موسیقی کی محفلیں منعقد کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کا مقصد نہ صرف جڑواں شہروں کے مکینوں کو تفریح فراہم کرنا ہے بلکہ ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے جو اس روایتی موسیقی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔لوک ورثہ میں منعقدہ محفل سماع میں دونوں قوالوں نے انتہائی عمدہ قوالیاں گا کر سماں باندھ دیا۔اس موقع پر حاضرین بے حد محظوظ ہوئے۔اور انہوں نے دونوں قوالوں اور ان کی ٹیم کو بھرپور داد دی۔واضح رھے کہ لوک ورثہ پاکستان کی ثقافت کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رھا ہے۔موسقی کی محفلوں کا انعقاد لوک ورثہ کے معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں