پارک انکلیو اور سینئر صوبائی وزیر کے مابین ربط قائم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، ترجمان پنجاب حکومت

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ پارک انکلیو اور سینئر صوبائی وزیر کے مابین ربط قائم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق عبدالعلیم خان کا پارک انکلیو سے تعلق قائم کرنے کی کوشش بددیانتی اور حقائق سے یکسر لاعلمی کا نتیجہ ہے، پارک انکلیو وفاقی ترقیاتی ادارے کا منصوبہ ہے، عبدالعلیم خان کے منصوبے کا نام پارک ویو ہے۔ بلاتصدیق اور گمراہ کن خبر نشر کرنے والوں کے خلاف پیمرا سے کارروائی کی درخواست کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں