سماجی تخلیق کا روباری ادارے معاشی ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میںمدد کر سکتے ہیں،مخدوم خسر بختیار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر مخدوم خسر بختیار نے کہا ہے کہ سماجی تخلیق کا روباری ادارے معاشی ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میںمدد کر سکتے ہیں وفاقی وزیر برٹش کونسل ، پائیدار ترقی کے پالیسی انسٹیٹیوٹ اور سینٹر فارسو شل اینٹر یرنیور شپ کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے اسلام آباد میںجمعرات سے ملاقات کی ملاقات میں برٹش کونسل کے ڈائر یکٹر جیمز تھا مپسن ، رکن انفراسٹرکچر ملک احمد، جوائنٹ ایگزیکٹوڈائر یکٹر(ایس ڈی پی آئی)ڈاکٹر وقار احمد ، پراجیکٹ ڈائر یکٹر سی ایس ای سرام بخاری اور وزارت کے سنیئر افسران بھی موجود تھے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ سماجی کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کرنے سے قومی معیشت میں بھی مدد مل سکتی ہے اور اس مقصد کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تخلیقی اور سماجی کاروباری اداروں کا تعین کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا اور کہا کہ سماجی اداروں کی معاونت کے لے درکار سرمایہ حاصل کرنے کے لئے بین الاقوامی فنڈنگ تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر نے سوشل اینٹرپرائزز کے فروغ کے لئے سینیٹر فارسوشل اینٹر پر ینور شپ کے کام کو سراہا ، اس موقع پر وزیر کو ملاقات کرنے والے وفد کی طرف سے پریذ نٹیشن دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں