سپیشل افراد کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دینے کیلئے قانون سازی کرنے کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سپیشل افراد کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دینے کیلئے قانون سازی کرنے کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قرارداد تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بصارت، سننے بولنے، ذہنی اور جسمانی معذوری کے حامل سپیشل افراد پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

سپیشل افراد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنی ہمت، طاقت اور حوصلہ کے مطابق کردار ادا کر رہے ہیں۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپیشل افراد کی نمائندگی کیلئے قومی اسمبلی پاکستان، صوبائی اسمبلی بلوچستان، صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا، صوبائی اسمبلی سندھ، صوبائی اسمبلی پنجاب اور گلگت بلتستان اسمبلی میں نمائندگی کیلئے مخصوص نشستوں کے حوالہ سے قانون سازی کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں