یونین کونسل سٹی اربن۔ الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ(ن)کے ضلع کونسلر ندیم مغل کے حق میں فیصلہ دیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:33

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل سٹی اربن دھاندلی کیس میں الیکشن ٹربیونل نے شکست کھانے والے امیدوار شوکت علی کی رٹ خارج کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے ضلع کونسلر ندیم مغل کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔30 مئی 2015 ء کو بلدیاتی انتخاب میں یونین کونسل سٹی اربن سے مسلم لیگ (ن) کے ضلع ممبر ندیم مغل کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی کو شکست ہوئی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت علی نے الیکشن ٹربیونل میں دائر رٹ میںمؤقف اختیارکیا کہ مسلم لیگی رہنما ندیم مغل نے اپنے اثاثے کم ظاہراوردھاندلی کرکے کامیاب ہوئے۔ ندیم مغل کی طرف سے ملک محمد وسیم ایڈوکیٹ اور شوکت علی کی طرف سلطان احمد جمشید ایڈوکیٹ نے دوران سماعت اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔ الیکشن ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے ممبر شوکت علی کی رٹ خارج کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں