وزیر مملکت برائے داخلہ نے خاتون کی جانب سے پولیس کیساتھ ناشائستہ رویے کا نوٹس لے لیا

نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ،پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) امور داخلہ کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے اسلام آباد میں خاتون کی جانب سے پولیس کے ساتھ ناشائستہ رویے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ۔ انہوں نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔خاتون نے نمبر پلیٹ کے بغیر اپنی کار ڈپلو میٹک انکلیو میں داخل ہونے سے روکنے پر پولیس اہلکاروںکے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں