بے گھر افراد کو سستے اور آسان اقساط پر گھر فراہم کئے جائیں گے،

حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، پا کستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کی واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو

پیر 22 اکتوبر 2018 15:53

بے گھر افراد کو سستے اور آسان اقساط پر گھر فراہم کئے جائیں گے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پا کستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بے گھر افراد کو سستے اور آسان اقساط پر گھر فراہم کئے جائیں گے، حکومت نے اس حوالے سے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، 30 سال کی خرابیاں دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتیں، عمران خان نے گڈ گورنس، عام آدمی کی حالت بہترسمیت کئے گئے تمام وعدے مرحلہ وارپورے کئے جارہے ہیں، دنیا بھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا طریقہ ختم ہو رہا ہے لیکن سابق حکومت نے اس طرز کے مہنگے ترین بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جس سے بجلی کی پیداواری کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ عمران خان کی قیادت ملک کوموجودہ بحران سے نکالے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے کوئلے کے بجائے پن بجلی کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے تاکہ ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت سمیت تمام انڈسسٹریز کو سستی بجلی ملے اور ہم دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے ڈیم بنانے کیلئے باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے، ملک کو بے روزگاری، پینے کے صاف پانی، ماحولیات سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے، ہمیں قوی امید ہے کہ موجودہ حکومت تمام مسائل حل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کو سستے اور آسان اقساط پر گھر فراہم کئے جائیں گے، حکومت نے اس حوالے سے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں