اسلام آباد،تھا نہ انڈسٹریل ایریاپولیس کی کارروائی ، جیب تر اشی کی وارداتیں کر نے والا 09رکنی گر وہ گرفتار نقدی ،مو با ئل فون بر آمد ،مقدمہ درج

پیر 22 اکتوبر 2018 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) اسلام آبادتھا نہ انڈسٹریل ایریاپولیس کی کارروائی ، جڑواںشہر وں میں مسافروں کے روپ میں جیب تر اشی کی وارداتیں کر نے والا 09رکنی گر وہ کو چار عورتو ں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی اور مو با ئل فون بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا اور واردات میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہو ئی تھی ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑو اں شہر وں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ،ایس ایس پی اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری نے مسا فروں کے روپ لو گو ں کو لوٹنے والے گر وہ کی گرفتاری کے لیے ایس پی انڈ سٹریل ایر یا حسام بن اقبا ل کو ٹا سک دیا ، جنہو ںنے ڈی ایس پی فدا حسین ستی کی زیر نگر انی ایس ایچ او انڈسٹر یل ایر یا انسپکٹر ارشاد ابڑ و، سب انسپکٹر ظفر اقبا ل،اے ایس آئی رضا محمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تمام تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے 09رکنی گر وہ کو چار عورتو ں سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان غلام شبیر ولد غلا م حسین سکنہ ضلع راولپنڈی ، خضر حیا ت ولد محمد علی سکنہ این پی ضلع سرگودھا ، عبدالستارولد نہا ل سکنہ با گو دیر و ، ندیم عباس ولد ظہو ر حسین سکنہ ضلع خا نیوال ،عمران ولد مرزا خا ن سکنہ ڈھو ک جا سانی دھیر ی ضلع اٹک ،بشری بی بی ،شیفداں بی بی مسما ة سعدیہ اورنو رجہا ں شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے نقدی 15ہزار روپے اور 14عدد مو با ئل فون بر آمد کرلیے، ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑ واں شہر یو ں کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلا ف تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا اسلام آ باد میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان کو یہ گر وہ پبلک سروس گا ڑ ی کا جھا نسہ دیکر کر اکیلی سواری کو بٹھا کر قے کے بہا نے جیب تر اشی کر لیتے تھے ، ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی ٹیو ٹا ہا ئی ایس کو قبضہ پولیس میں لے لی گئی ، ٹیو ٹا ہا ئی ایس پی K-8970پشاور پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہو ئی تھی اور یہ گر وہ اسی گا ڑ ی پر وارداتیں کر تے تھے ، اس گر وہ کے پا نچ ملزمان کا مجا ز عدالت سے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں