مائیکل گہلر 26اکتوبرکو اسلام آباد میں عام انتخابات سے رپورٹ پیش کرینگے

پیر 22 اکتوبر 2018 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) یورپی یونین کے الیکشن ابزرور کے سربراہ مائیکل گہلر 26اکتوبرکو اسلام آباد میں پاکستان میں عام انتخابات پر اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔پاکستان میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلق یورپی یونین کے نمائندوں نے ابتدائی رپورٹ پیش کی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم رواں ہفتے (جمعہ ) 26اکتوبر کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں الیکشن ابزرور کے سربراہ مائیکل گہلر تفصیلی رپورٹ پیش کرینگے ۔ یورپی یونین پاکستان سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عام انتخابات کے نتائج اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ واضع رہے کہ یورپی یونین کے مشن نے الیکشن سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں تحفظات کا اظہا رکیا تھا۔ وقار)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں