سپریم کورٹ ، عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف اپیل کی سماعت، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیاہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ پارٹی کن کی ہی درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جسٹس وجیہ الدین احمد نے پارٹی کو رجسٹرڈ کرایا تھا،آج تک پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم نامہ الیکشن کمیشن نے ہمیں نہیں دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ اب قانون تبدیل ہو چکا ہی.نئے قانون کے تحت ہی پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کی ہو گی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ لوگوں کے دستخط اور رجسٹریشن فیس جمع کروا دیں. پارٹی رجسٹر ہو جائے گی۔وکیل نے کہا کہ صرف انٹرا پارٹی الیکشن کا مسئلہ ہے،الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے مہلت دے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کوئی نمائندہ عدالت میں موجود نہیں ہوتا،اگر کل کوئی نمائندہ موجود نہ ہوا تو سیکرٹری الیکشن کمیشن کل خود عدالت میں موجود ہوں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔۔۔۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں