اسلام آباد پولیس نے جڑواں شہروں میں مسافروں کے روپ میں جیب تر اشی کی وارداتیں کرنے والے 9 رکنی گروہ کو چار عورتوں سمیت گرفتار کرلیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) اسلام آباد تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کے دوران جڑواں شہروں میں مسافروں کے روپ میں جیب تر اشی کی وارداتیں کرنے والے 9 رکنی گروہ کو چار عورتوں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہو ئی تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہروں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او انڈسٹر یل ایر یا انسپکٹر ارشاد ابڑ و، سب انسپکٹر ظفر اقبا ل،اے ایس آئی رضا محمد معہ دیگر پر مشتمل خصوصی ٹیم نے 09 رکنی گر وہ کو چار عورتو ں سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان غلام شبیر ولد غلا م حسین سکنہ ضلع راولپنڈی ، خضر حیا ت ولد محمد علی سکنہ این پی ضلع سرگودھا ، عبدالستارولد نہا ل سکنہ با گو دیر و ، ندیم عباس ولد ظہو ر حسین سکنہ ضلع خا نیوال ،عمران ولد مرزا خا ن سکنہ ڈھوک جاسانی دھیر ی ضلع اٹک ،بشری بی بی ،شیفداں بی بی مسما ة سعدیہ اورنو رجہا ں شامل ہیں، کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے نقدی 15ہزار روپے اور 14عدد مو با ئل فون بر آمد کرلیے، ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑ واں شہر یو ں کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلا ف تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا اسلام آ باد میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان کو یہ گر وہ پبلک سروس گا ڑ ی کا جھا نسہ دیکر کر اکیلی سواری کو بٹھا کر قے کے بہا نے جیب تر اشی کر لیتے تھے ، ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی ٹیو ٹا ہا ئی ایس کو قبضہ پولیس میں لے لی گئی ، ٹیو ٹا ہا ئی ایس پی K-8970پشاور پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہو ئی تھی اور یہ گر وہ اسی گا ڑ ی پر وارداتیں کر تے تھے ، اس گر وہ کے پا نچ ملزمان کا مجا ز عدالت سے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخاری نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں