معلومات کی ترقی کا عالمی دن کل منایا جائیگا

منگل 23 اکتوبر 2018 14:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات کی ترقی (ڈویلپمنٹ انفامیشن) کا عالمی دن کل بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا اور سیمینارز بھی منعقد کئے جائیں گے جن کا مقصد معلومات کے جدید ذرائع کی تشہیر ، عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا اور ان مسائل کے حل کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔یہ دن پہلی بار 1972ء میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت کے حوالے سے کئی شہروں میں صحافتی اور سماجی تنظیموںنے بھی مذاکروں اور مباحثوں کا اہتمام کیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں