ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف دائر درخواست پروزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری،سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری

منگل 23 اکتوبر 2018 18:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف دائر درخواست پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری،سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔منگل کو عدالت کے عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حافظ احتشام کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے اصل کیس کے ساتھ درخواست کو مقررکرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

حافظ احتشام کی جانب سے مظہر جاوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ معاملہ اہمیت کا حامل ہے جلدسماعت کے لئے مقررکیاجائے،وہ درخواست 2019 میں سماعت کے لئے مقررہے۔فاضل جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ 2019 کیا پچیس سال کے بعد آئے گا، دوماہ بعدآجائے گا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہالینڈ کے سیاسی رہنما گیرٹ وولڈر نے گستاخانہ خاکے شائع کئے ہیں، اورمسلمانوں کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچائی گئی۔فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پیراوائزکمنٹس طلب کئے ہیں وہ آجائیں پھرمعاملے کو دیکھیں گے ۔ عدالت نے درخواست اصل کیس کے ساتھ مقررکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں