زمینوں پر قبضے کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم منشاء بم کے بیٹے کی تین دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور

منگل 23 اکتوبر 2018 18:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زمینوں پر قبضے کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم منشا بم کے بیٹے طارق منشاء کی تین دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے ملزم طارق منشاء کی تین دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں