پلڈاٹ کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد سے ملاقات

منگل 23 اکتوبر 2018 18:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں پلڈاٹ کے وفد نے منگل کو مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد سے ملاقات کی۔ پلڈاٹ کے وفد میں خرم ملک ، مظہر لغاری اور آمنہ صدف شامل تھے۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وفد نے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کو پولیٹیکل پارٹی ڈویلپمنٹ پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل نے بریفنگ پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے ڈھانچے اور فیصلہ سازی کے عمل میں جدت لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں جمہوریت کے استحکام میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں، پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور ترقی جدید طورپر پولٹیکل پارٹی ڈویلپمنٹ کے متقاضی ہیں، پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد چیئرمین عمران خان نے خالصتا ًجمہوری اصولوں پر استوار کی، تحریک انصاف مرحلہ وار ایک ادارے کی صورت اختیار کررہی ہے جو موروثیت کے بجائے صحیح معنوں میں ایک سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ایک قومی اثاثہ ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں