او پی ایف کی جانب سے دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ میں 2.62 ملین روپے جمع کرادیئے گئے

منگل 23 اکتوبر 2018 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان کے آبی ذخائرمیں مسلسل کمی کے پیش نظر چیف جسٹس آف پاکستان اوروزیر اعظم پاکستان کی کاوشوں سے قائم کردہ دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ میں اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (اوپی ایف)کی جانب سے 2.62 ملین روپے جمع کرادیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف نے کہا کہ ہمیں بحیثیت زندہ قوم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لینا چاہئے تاکہ ہماری آنے والی نسلوںکو پھلتا پھولتا پاکستان میسر ہو اور وہ ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ اس کارخیر میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے رضاکرانہ طور پر افسران نے دو اور سٹاف نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں