عالمی اقتصادی فورم کے عالمی مسابقتی اشاریوں میں پاکستان کی درجہ بندی میں 9 پوائنٹس کی بہتری

پاکستان نئی درجہ بندی میں 140 ممالک میں سے 107 ویں نمبر پر رہا، عالمی اقتصادی فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ 2018ء جاری

منگل 23 اکتوبر 2018 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) عالمی اقتصادی فورم کے عالمی مسابقتی اشاریوں میں پاکستان کی درجہ بندی میں 9 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے، پاکستان نئی درجہ بندی میں 140 ممالک میں سے 107 ویں نمبر پر رہا ہے۔ گیلپ اینڈ گیلانی کی حالیہ سروے میں بھی 59 فیصد لوگوں نے بھی نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

منگل کو عالمی اقتصادی فورم نے اپنی عالمی مسابقتی رپورٹ 2018ء جاری کی ہے جو کہ چار بنیادوں پر تشکیل دی گئی ہے۔ نئے اشاریوں سے ممالک کو چوتھے صنعتی انخلاء کے تناظر میں رہنمائی کا موقع ملے گا۔ پاکستان کی درجہ بندی میں 9 درجوں کی بہتری آئی ہے اور یہ نئی درجہ بندی میں 107 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشعل پاکستان عامر جہانگیر نے پاکستان میں مسابقت بہتر بنانے پر نیب کی تعریف کی۔

مشعل پاکستان اکنامک پراگریس سسٹم انی شی ایٹو عالمی اقتصادی فورم کے مستقبل کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ ہے۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان میں بدعنوانی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ سال بدعنوانی کے 102 واقعات کے مقابلے میں 2018ء میں کم ہو کر 99 واقعات ہوئے ہیں۔ شہریوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی پیدا کرنے سے یہ تبدیلی ظاہر ہوتی ہے۔ نیب کے اقدامات سے بلاامتیاز کارروائیاں اور مزید شفافیت ظاہر ہوتی ہے۔ حالیہ اقدامات سے نیب پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور مزید شفاف قوم بننے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ گیلپ اینڈ گیلانی کی حالیہ سروے میں بھی 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں