حلقہ این اے 78 نارووال سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار ابرار الحق کی ریٹرننگ آفیسر جبکہ شجاع الرحمان ملک کی مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل) ہوگی

منگل 23 اکتوبر 2018 19:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 نارووال سے تحریک انصاف کے ناکام ہونے والے امیدوار ابرار الحق کی ریٹرننگ آفیسر جبکہ شجاع الرحمان ملک کی مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں کی سماعت (کل) بدھ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی وفد مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس (ر) شکیل احمد بلوچ شامل ہیں۔ یہ بینچ پی پی 50 نارووال سے محمد سجاد کی ریٹرننگ آفیسر اور محمد حسن مرزا کی ڈسٹرکٹ بدین کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کیس کی سماعت ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں