آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کا اجلاس، حکومتی فرائض کی ادائیگی میں شفافیت ، احتساب اور کارکردگی کے فروغ کیلئے بیرونی شراکت داروں سے مشاورت کا جائزہ

منگل 23 اکتوبر 2018 19:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کا اجلاس منگل کو یہاں ہوا جس کا مقصد حکومتی فرائض کی ادائیگی میں شفافیت ، احتساب اور کارکردگی کے فروغ کیلئے بیرونی شراکت داروں سے مشاورت کرنا تھا۔ منگل کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق بورڈ کے چھٹے اجلاس کے ایجنڈے میں سرکاری شعبے میں آئی پی ایس اے ایس پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض تھا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس ملٹری اکائونٹس جنرل سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے حکمت عملی کی تشکیل کیلئے کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کی جانب سے کی گئی تحقیق کو سراہا اور شراکت داروں کی جانب سے معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اصلاحاتی ایجنڈا پر عملدرآمد کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ بورڈ نے ڈی اے جی پی سٹرٹیجک پلان 2015-19ء پر تفصیلی غور کیا۔ اجلاس میں تمام بورڈ ممبران کو سٹرٹیجک پلان 2020-24ء کیلئے اپنی سفارشات پیش کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں