شہدائے اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس26اکتوبر کو ہاکی گرائونڈ آبپارہ میں ہوگی

منگل 23 اکتوبر 2018 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) مولانا محمد اعظم طارق شہید کی دینی ملی سیاسی، سماجی خدمات قابل تحسین ہیں شہدائے اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس26اکتوبر کو ہاکی گرائونڈ آبپارہ میں ہوگی ۔ سنی رابطہ کونسل اسلام آباد کے تحت شہدائے اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس کے حوالے سے مرکز اہلسنت کراچی کمپنی اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما مولانا مسعود الرحمن عثمانی ،حافظ نصیر احمد، مولانا تنویر، مولانا عبدالرحمن، مولانا وقاراور مولانا طارق نے کہا کہ جرنیل اہلسنت ،ثانی امام احمد بن حنبل سابق ایم این اے مولانا محمد اعظم طارق شہید کی سیاسی، سماجی، پارلیمانی اور ناموس رسالت وناموس صحابہ واہلبیت کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا محمد اعظم طارق شہید ساری زندگی دین دشمن وباطل قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے رہے اور جابر حکمرانوں کو للکارتے رہے۔ مولانا محمد اعظم طارق شہید نے مشن جھنگوی شہید کو پوری دینا میں خوب پھیلا یا اور پاکستان کی قومی اسمبلی میں ناموس صحابہ واہلبیت بل بھی پیش کیا جس کی پاداش میںانہیں6اکتوبر2003 کو گرلڑہ موڑ اسلام آبا دمیں دین دشمن قوتوں نے اپنے محافظوں سمیت شہید کردیا۔

اجلاس سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کا نفرنس میں انشاء اللہ ملک کے نامور علماء کرام،مذہبی وسیاسی وسماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ تمام ذمہ داران وکارکناں 26اکتوبربروز جمعتہ المبارک ( صبح 9بجے ) ہاکی گرائونڈ آبپارہ اسلام آباد میں ہونے والی شہدائے اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس کے لیے دن رات محنت کریں اور اسے کامیاب کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔ اور دعائوں کا اہتمام کریں۔۔۔۔۔اعجازخان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں