وزارت انسانی حقوق میں اقربا پروری عروج پر، پسند وناپسند کی بنا پر ترقیاں اور تبادلے

وفاقی وزیر نے سیکرٹری کے کاموں سے متعلق آنکھیں بند کرلیں ڈیپوٹیشن پر آنیوالے 19گریڈ کے افسر کامران اعظم جوائنٹ سیکرٹری اور وزارت اوورسیز کی عاطفہ رفعت نیشنل کمیشن فار اسٹیٹس فار وومن کی سربراہ مقرر

منگل 23 اکتوبر 2018 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وزارت انسانی حقوق میں اقربا پروری عروج پر، پسند وناپسند کی بنا ء پر ترقیاں اور تبادلے ، وفاقی وزیر نے سیکرٹری کے کاموں سے متعلق آنکھیں بند کرلیں۔ ڈیپوٹیشن پر آنے والے 19گریڈ کے افسر کامران اعظم کو جوائنٹ سیکرٹری اور وزارت اوورسیز کی عاطفہ رفعت کو نیشنل کمیشن فار اسٹیٹس فار وومن کی سربراہ مقرر کردیا گیا ۔

ملک بھر میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کی دعویدار وزارت انسانی حقو ق میں سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے وزارت میں موجود قابل وباصلاحیت افسران کو نظر انداز کرتے ہوئے دیگر محکموں سے افسران کو بلاکر اعلی عہدوں پر تعینات کردیا ۔ جبکہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے آنکھیں بند کر لیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سیکرٹری انسانی حقوق نے اقربا ء پروری کی بنیاد پر دوسال پہلے محکمہ کسٹم سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے سابق جوائنٹ سیکرٹری کے حقیقی بھائی 19گریڈ کے افسر ملک کامران اعظم کو جوائنٹ سیکرٹری تعینات کردیا ہے جبکہ اسی وزارت میں محمد ارشد گریڈ 20 کے افسر موجود ہیں، جبکہ وزارت اورسیز سے آنے والے بیس گریڈ کی افسر عاطفہ رفعت کو نیشنل کمیشن برائے اسٹیٹس فار وومن کی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے دوسرے محکمے سے بہتر کارکردگی کی حامل خاتون کو اس ادارے کی سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کا مزید کہناتھا کہ وزارت انسانی حقوق میں سرکاری افسران کام کرنے سے عاری ہیں، ادارے میں افسران کی کمی کی وجہ سے دیگر اداروں سے آنے والے افسران کو اعلی عہدوں پر تعینات کیا جاتا ہے۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ رابعہ جویری آغا نے کراچی اور پشاور میں ڈپٹی ڈائریکٹر غلام علی اور اقبال پاشا کو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے رکھی ہے۔جبکہ اسلام آباد سے نوراللہ اور امداد شاہ کو پشاور تعینات کردیا۔ اس کے سیکرٹری رابعہ جویری آغا نے حمیر ااعظم کے کارخاص 16گریڈ افسر کو 17گریڈ کے ڈی ڈی او تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واضع رہے کہ وزارت انسانی حقوق میں گریڈ 19کے افسر عبدالستار کو گریڈ 20میں ترقی نہ دیے جانے کی وجہ سے عدالت میں کیس دائر کررکھا ہے۔ نامہ نگار

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں