پوسٹ گریجویٹ کالج ایف سیون فور میں سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کا انعقاد نہ ہو سکا

منگل 23 اکتوبر 2018 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون فور میں واقع آئی ایم سی جی پوسٹ گریجویٹ کالج اسلام آباد میں سٹوڈنٹس یونین کے الیکشن برائے سال 2018 کا انعقاد تا حال نہ ہو سکا ، الیکشن ہر سال اکتوبر کے مہینے میں منعقد کیے جاتے ہیں، اس سلسلے میں فرزانہ جاوید کالج کونسل انچارج اور فرح محتار معاون انچارج نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بے شک الیکشن ایک مثبت عمل ہے اور طالبات کی ذہنی پختگی کا سامان فراہم کرتے ہیں، لیکن اس سال کالج میں قومی تقریبات کا انعقاد بہت زیادہ کیا گیا ہے، ان تقریبات کی وجہ سے طالبات کی پڑھائی کا بہت زیادہ حرج ہوا، لہذا الیکشن کا مکمل عمل نہیں کیا جا سکا، فرح مختار نے مزید بتایا کہ سٹوڈنٹ یونین میں صدر ،نائب صدر ، جنرل سیکرٹری اردو، اور انگلش کے علاوہ گزشتہ سال ایک نئی پوسٹ متعارف کروائی گئی ہے جسکی وجہ سے سٹوڈنٹس کے مسائل حل کرنے میں اہم پیش رفت ہو گی ۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں