وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں کی حدود میں کروڑوں روپے کے چیک ڈس آنر ہونے پرسات مقدمات درج

بدھ 24 اکتوبر 2018 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں کی حدود میں کروڑوں روپے کے چیک ڈس آنر ہونے پرسات مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تھانہ کوہسار پولیس کو مدعی اورنگزیب نے بتایا ہے کہ ملزم احسان علی نے لین دین کے معاملے میں 50 لاکھ کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا اور مدعی خالد رحمان نے بتایا ہے کہ کاروباری لین دین کے سلسلہ میں ملزم عدنان کیانی نے 35 لاکھ کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا اور خالد راجا نے بتایا ہے کہ کاروباری لین دین کے سلسلہ میں ملزم ریحان مقبول حسین نے ایک کروڑ 25 لاکھ کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

تھانہ آئی نائن پولیس کو مدعی ساجد محمود نے بتایا ہے کہ کاروباری لین دین کے سلسلہ میں ملزم شعیب یعقوب نے 12 لاکھ کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس کو مدعی نمیر کان نے بتایا ہے کہ پلاٹ کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں ملزم شہزاد عمران نے 53 لاکھ 8 ہزار روپے کے تین چیک دئیے جو ڈس آنر ہو گئے۔ پولیس نے تمام تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں