اسلام آباد ہائیکورٹ، ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کی سزا معطل

بدھ 24 اکتوبر 2018 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے کی اور جج نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی سزا معطل کر دی ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ میں شعیب شیخ کے خلاف فیصلے کو معطل کر دیا،عدالت نے شعیب شیخ کو پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا،ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چودھری ممتاز حسین نے شعیب شیخ اور دیگر کو 5 جولائی کو سزا سنائی تھی،جبکہ شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر 20,20 سال قید اور 13,13 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں