حکومت کم آمدنی والے افراد کو مناسب قیمتوں پر گھر فراہم کرے گی

وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے میڈیا افیئرز افتخار درانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 24 اکتوبر 2018 02:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے میڈیا افیئرز افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کم آمدنی والے افراد کو مناسب قیمتوں پر گھر فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے اخوت ماڈل پر عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت لوگوں کو سستے گھر فراہم کئے جائیں گے، جو کچن، واش روم اور بیڈ روم پر مشتمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ہمیں عام آدمی کے فائدے کے لئے ان وسائل کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں