حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے ر ہی ہے، پڑھی لکھی عورت اپنے پورے گھرانے کو تعلیم یافتہ کر تی ہے

معاون خصو صی بر ائے اوورسیز پاکستانیز سیدذوالفقار بخار ی کا او پی ایف گرلز ڈگری کالج میں تقریب سے خطاب

منگل 13 نومبر 2018 20:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصو صی بر ائے اوورسیز پاکستانیز سیدذوالفقار بخار ی نے کہا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصا ف کی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے ر ہی ہے، پڑھی لکھی عورت اپنے پورے گھرانے کو تعلیم یافتہ کر تی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی ایف گرلز ڈگری کالج ایف 8 اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آبا د کے سیکٹر ایف الیون میں او پی ایف یونیورسٹی کا کام تیزی سے جار ی ہے اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق و تہذیب کی اہمیت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ہما را دین ہمیں اخلاقیات کا درس دیتا ہے، ہمیں صبر اور حوصلے اور پور ی لگن سے نئے پاکستا ن کی تعمیر میں اپنا کردارادا کرناہو گا۔

(جاری ہے)

سمندر پار پاکستانی ہمارا ہی حصہ ہیں اور ملکی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر ر ہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مینجنگ ڈ ائریکٹر او پی ایف ڈ اکٹر عامر شیخ نے کہا کہ اور سیز پاکستانیز فائونڈ یشن بہترین تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور نہ صر ف پاکستا ن بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستا نیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں پر کام کر تے ہوئے اپنے تار کین وطن بھائیوں کوسہولیات فراہم کر نے میں کوشاں ہے۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر شاہینہ مسعود نے کالج کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں