وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے زیراہتمام ذہنی امراض پر قابو پانے کیلئے کوارڈینیشن یونٹ کا قیام

منگل 13 نومبر 2018 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے زیراہتمام پاکستان میں ذہنی امراض پر قابو پانے کیلئے وزارت میں کوارڈینیشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو موذی امراض اور ذہنی صحت کے حوالے سے کام کرے گا ، اس سلسلہ میں فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے تاہم صوبوں میں ایسے یونٹس قائم کرنے اور فوکل پرسنز مقرر کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل ہیلتھ سروسز کے حکام کے مطابق مینٹل ہیلتھ گلوبل ایکشن پلان کے لئے وفاق اور صوبائی سطح پر کافی میٹنگز ہوچکی ہیں ۔ ہر صوبے کے چار اضلاع کو پائلٹ ڈسٹرکٹ کے طور پر چنا گیا ہے جہاں نفسیاتی امراض کی تشخیص کیلئے ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی گئی ہے ۔ تین صوبوں پنجاب ،سندھ اور خیبر پختونخوا نے مینٹل ہیلتھ آرڈیننس 2001ء پر نظر ثانی کی ہے، اس ایکٹ کے تحت صوبوں میں مینٹل ہیلتھ اتھارٹیز کے قیام کے لئے کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں