وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کاروائیوںکو تیز کیا جائے، ایس ایس پی آ پر یشنز کی چارو ںایس پیز کو ہدایت

منگل 13 نومبر 2018 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید وقار الدین نے ایس پی انوسٹی گیشن گلفام ناصر اور آپریشن ڈویژن کے چارو ںایس پیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کاروائیوںکو تیز کیا جائے اور کریک ڈاو،ْن کرتے ہوئے منشیات اور شراب فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے زریعے بڑھے سپلائر تک پہنچ کر انہیں بھی حراست میں لیا جائے ۔

گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن نے چاروں زونز کے ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور سی آئی پولیس کو ہدایت کی کہ منشیات اور شراب فروشی کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن کی از خود نگرانی کریں جبکہ ایس ایس پی نے تمام ایس ایچ اوز کو بھی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا بالخصوص تعلیمی اداروں میں ایسے گھنا ئو نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئیگی جبکہ منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے عدم برداشت کی پالیسی اپناتے ہوئے منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورپٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔ ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں