پاکستان میں ڈیمز اور آبی ذخائر حوض کوثر کی حیثیت رکھتے ہیں،کنورمحمد دلشاد

منگل 13 نومبر 2018 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے لئے حال اور مستقبل کے لئے ڈیمز کی حیثیت حوض کوثر کے مترادف ہے کیونکہ پاکستان کی ماحولیاتی پسماندگی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے جنم لینے والی قلت آب اور قحط جیسے بحرانوں کے باعث ہماری آبادی کی زندگی داؤ پر لگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی اور پانی کے بحران میں براہ راست باہمی تعلق ہے اور یہی ایک دوسرے کا حل بھی ہے ، پن بجلی توانائی کی پیداوار کا سستہ ترین ذریعہ ہے۔ مقامی سطح پر متعد چھوٹے ڈیموں سے پانی کے ذخیرے سے اور بجلی کی پیداوار کے مقا صد بیک وقت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ وہ سینٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ گول میز کانفرنس کے شرکا ئ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی صدارت جنرل سید خالد عامر جعفر ی نے کی جبکہ سابق وزیر دفاع نعیم لودھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنور محمد دلشاد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر اور دریائے کابل کے آبی ذخائر پر بھی وفاقی حکومتیں اور ادارے چشم پوشی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ کنور محمد دلشاد نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم ان تمام ڈیموں سے بہتر ثابت ہوگا اگر اس ڈیم کی تعمیر کے لئے کوئی واضح پالیسی اختیار کی جائے اور ڈیمز کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف آئین کے آر ٹیکل 17کے تحت کاروائی ممکن ہے کیونکہ آئین کا آرٹیکل 17 ریاست کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں ملک بھر سے آبی ماہرین اور دیگر اہم ریٹائرڈ جرنیلوں اور واپڈا کے ریٹائرڈ چیئرمینوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں