وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے قائم مرکز میں بدستور کرپشن کا بازار سرگرم

ٹائوٹ مافیا کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات کی تصدیق اور جعلی دستخط کیے جانے کا انکشاف سابق سیکرٹری خارجہ کے نوٹس کے بعد ٹائوٹ مافیا نے پھر سے گرفت مضبو ط کرلی،انتظامیہ بااثر افراد کے خلا ف بے بس

منگل 13 نومبر 2018 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے بنائے گئے مرکز میں بدستور کرپشن کا بازار سرگرم ،ٹائوٹ مافیا کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات کی تصدیق اور جعلی دستخط کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق سیکرٹری خارجہ کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے چند ہفتوں بعد ٹائوٹ مافیا نے پھر سے گرفت مضبو ط کرلی۔

وزارت خارجہ کی انتظامیہ بااثر افراد کے خلا ف بے بس دکھا ئی دیتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے قائم کیے جانے والے مرکز کے اردگرد ٹائوٹ مافیا ، انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہزاروں شہریوں کے دستاویزات جعلی تصدیق کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کا عملہ ٹائوٹ مافیا کی ملی بھگت سے نہ صرف دستاویزات کی جعلی تصدیق کرنے میں مصروف عمل ہے بلکہ اسی احاطہ میں عوام کے دستاویزات کے ترجمہ بھی کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے مرکز کے اردگرد ٹائوٹ مافیا کا راج ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے کماتے ہیں ، اور اسکا حصہ اوپر تک جاتا ہے۔ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدر ی نے کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا گیا جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درجنوں افراد کے خلاف کیسز درج کیے ، اس کے علاوہ ایف آئی اے میں مختلف مقدمات درج کیے گئے ۔

تاہم موجودہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی اعلی درجے کی مصروفیات کے باعث کرپٹ مافیا پھر سے سرگرم ہوگیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر آنے والے ہزاروں شہریوں کو لوٹنے پر مصروف ہے۔انتہائی اہم ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ٹائوٹ مافیا عملے کی ملی بھگت سے نہ صرف دستاویزات کی تصدیق کرتا ہے بلکہ شہریوں کے کاغذات کے ترجمے پر کرکے دیتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگرچہ تحقیقاتی اداروںنے مقدمات درج کیے تاہم کسی کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔تصدیق مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر یاسین ملک نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ کرپٹ مافیا سرگرم ہے اور ٹائوٹ مافیا جعلی دستخط کرنے اور مہریں لگانے میں مصروف ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزارت خارجہ کی انتظامیہ نے کرپٹ مافیا کے خلاف متعدد اپریشن کیے ہیں اور ٹائوٹ مافیا کے خلاف درجنوں کیسز درج کروائے گئے ۔ ہم اسے مکمل طور پر کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم وقت گزرنے کے بعد مافیا پھر سے جڑیں پکڑ لیتا ہے۔ شمیم ِمحمود

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں