اسلام آبادکے نجی تعلیمی ادارے میں مخلوط میوزک کنسرٹ اور فائرنگ سے شہری پریشان

سیکٹرایچ ایٹ میں قائم نجی تعلیمی ادارے میں مخلوط میوزک کنسرٹ کے دوران میں سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث حملہ ،شہریوں اور طلبا و طالبات کے والدین کا اسلام آباد انتظامیہ سے ایسے واقعات کا نوٹس لینے کا مطابہ

منگل 13 نومبر 2018 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) اسلام آباد میں قائم ایک نجی تعلیمی ادارے میں اکتوبر کے آخری ہفتہ میںمخلوط میوزک کنسرٹ کے دوران دو لڑکوں نے حملہ کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔یاد رہے کہ اس واقعہ کی وجہ سے آس پاس کے رہائشی شدید پریشان ہیں جبکہ ادارے میںتعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے والدین بھی الگ سے پریشان ہیں۔

واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان راجا شاہ میر نصیر اور طلحہ وسیم کو سول جج اسلام آباد نے اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے جن کی اگلی پیشی 16 نومبر 2018 کو ہو گی۔

(جاری ہے)

نجی ادارے کے قریب رہائش پذیر شہریوں کی شکایت پر تھانہ انڈسٹریل ایریاپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اور مخلوط میوزک محفلوں کے بارے میں والدین بہت پریشان ہیں۔

اس واقعہ کے حوالے سے بھی طلبا و طالبات کے والدین نے کہا کہ اگر سکول نے میوزیکل کنسرٹ کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہوتے تو لڑائی جھگڑے اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ ہی پیش نہ آتا۔ نجی تعلیمی ادارے کے اردگرد رہنے والے شہریوں اور طلبا و طالبات کے والدین نے اسلام آباد انتظامیہ سے ایسے واقعات کا نوٹس لینے کا مطابہ بھی کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں