اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی چار رکنی گروہ کار ریسیور سمیت گرفتار، 5 مسروقہ گاڑیاں برآمد

منگل 13 نومبر 2018 23:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کارروائی کے دوران گاڑیاں چوری کرنے والے بین الصوبائی چار رکنی کار چور گروہ کو کار ریسیور سمیت گرفتار کر لیا، اسلام آباد، لاہور کی 5 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کر لیں، ملزمان کا یہ گروہ جڑواں شہروں سے گاڑیاں چوری کرکے کے پی کے میں فروخت کرتا تھا، مزید گاڑیوں کی برآمد گی کی توقع ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن گلفام ناصر وڑائچ نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری او ر مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے انچارج اینٹی کار لفٹنگ فیاض احمد رانجھا کی زیر نگر انی اے ایس آئیز حبیب اللہ، نور اللہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئی کار چور بمعہ کار ریسور قار ی مجید اللہ ولد فضل غفو ر سکنہ ضلع لو ئیر دیر،سمیت عامر شہزاد ولد غلا م کبریا سکنہ ڈہو ک بنا رس راولپنڈی کینٹ ، عمر ان خا ن ولد نظام الدین سکنہ شاہین آ باد جھنگی سیداں ضلع اسلام آ باد ،محمد وسیم ولد محمد اسحا ق سکنہ ٹنچ بھا ٹہ راولپنڈی اور عمر ان ولد محمد سکنہ خان کا لو نی لو ئیر دیر کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 166/18بجر م 381-A/411/413ت پ تھا نہ شمس کالو نی ، مقدمہ نمبر 420/18بجر م/420/468/471/413 381-A/411ت پ تھا نہ لو ہی بھیر ، مقدمہ نمبر 421/18مورخہ11-11-18بجر م 420/468/471/413/411ت پ تھا نہ کر اچی کمپنی ، مقدمہ نمبر331/18بجر م 381-A/411ت پ تھا نہ لو ہی بھیر ,مقدمہ نمبر419/18مو ر خہ27-09-2018بجر م 381-A ت پ تھا نہ گو لڑ ہ شریف اسلام آ باد ،کی مسروقہ گا ڑ یا ں رجسٹر یشن نمبر ٹیو ٹا وٹیز BC-7420، اکو ا بررنگ سلو ر رجسٹر یشن نمبر EA-882-ICT، ٹیو ٹا کر ولا GLI-رجسٹر یشن نمبر LE-1554 اور ضلع لا ہور کی مسروقہ گا ڑ یا ںٹیو ٹا کر ولا برنگ سلو ر رجسٹر یشن نمبر LEB-7421،ٹیو ٹا کر ولا GLIبر رنگ سفید ما ڈل 2017 بر آمدکر وائی ہیں ، ملزمان کا یہ گر وہ جڑ واں شہر وں سے گا ڑ یا ں چوری کرکے کے پی کے میں فروخت کر تے ہیں مزید گا ڑ یا ں کی بر آمد گی متوقع ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسرا ن و جوانوں کی اس اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کار چوروں کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے کار چوری کی وارداتو ں کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا ہے جو کہ ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں