سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں لاہور کے علاقہ نشتر کالونی کے رہائشی فیاض علی نے اپنی زمین پر قبضے کیخلاف درخواست جمع کرادی

منگل 13 نومبر 2018 23:37

سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں لاہور کے علاقہ نشتر کالونی کے رہائشی فیاض علی نے اپنی زمین پر قبضے کیخلاف درخواست جمع کرادی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں لاہور کے علاقہ نشتر کالونی کے رہائشی فیاض علی نے پرائم ہومز ہائوسنگ سوسائٹی میں واقع اپنی سترہ مرلہ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست جمع کر تے ہوئے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ قبضہ گروپ سے قبضہ چھڑا کرانہیںپلاٹ واپس دلا یا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کوایچ آرسیل میں دائردرخواست میں فیاض علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ احد چیمہ کے پارٹنر پیراں دتہ عرف عمران بھٹی نے میری سترہ مرلہ جائیداد پر قبضہ کیاکررکھا ہے جس کیخلاف سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کرنے مقامی ایڈیشنل سیشن جج نے عمران بھٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

جس پرعمران بھٹی نے پنچایت بلواکر صلح کی بات کی، مجھے پنچایت میں شامل رشتہ داروں کی وجہ سے مقدمہ واپس لینا پڑگیا، لیکن مقدمہ واپس لینے کے بعد عمران یا پنچایت کا کوئی بندہ نہیں مل رہا۔ فیاض علی نے مزید بتایا کہ قبضہ مافیا ایسی سوسائیٹیز بناتا ہے جس میں پانی، قبرستان اور پارک کی سہولت بھی میسر نہیں ہوتی، اس لئے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ قبضہ مافیا کیخلاف ازخود نوٹس لیکرمجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں